کراچی(نیوز ڈیسک)پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے نارتھ ناظم آباد سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر رضویہ کے علاقے میں واقعہ کھجی گراؤنڈ سے ملحق قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔ پولیس اور رینجرز نے نارتھ ناظم آباد سے گرفتارعباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس فریدالدین کی نشاندہی پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے رضویہ کے علاقے میں واقع کجھی گراؤنڈ سے ملحق قدیمی قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں پستول، کلاشنکوف، مارٹر گولے اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس فریدالدین کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں تھا۔ فریدالدین کی ڈگری بھی جعلی ہے اور اس پر ٹرانسفر پوسٹنگ اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں۔