اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قصور اسکینڈل اہم ترین پیش رفت،اب تک کی سب سے بڑی گرفتاری

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پولیس نے قصور اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی کے بعد 24متاثرین نے جے آئی ٹی کو اپنے بیانات بھی قلمبند کرا دیئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس اسکینڈل کے کئی ملزموں کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے جبکہ مرکزی ملزم وسیم سندھی عرف بٹیری ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے رو پوش تھاجسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے ۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد متاثرین نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا بائیکاٹ بھی ختم کر دیا ہے ۔متاثرین ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں بنائی جانے والی پانچ رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونا شروع ہو گئے۔گزشتہ روز مزید 24متاثرین نے اپنے بیانات قلمبند کرا دیئے۔ متاثرین کے بیانات کے بعد تحقیقات میں پیش رفت کا امکان ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…