بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

نیا اسپیکرکون بنے گا؟، ن لیگ کے مشکل مرحلہ سامنے آگیا

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، اپنے ہی ایوان سے آوٹ ہو گئے۔ این اے 122 کے فیصلے نے ان کی ممبر شپ اور اسپیکر شپ، دونوں ختم کرا دیں۔ اب حکومت کے لیے بڑا امتحان سامنے آ گیا ہے، وہ یہ کہ، اب اسپیکر قومی اسمبلی، کون ہو گا؟این اے 122 کا فیصلہ ، اس نشست پر جیتنے والے سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی کے اہم ترین عہدے پر فائز تھے۔ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کہتے ہیں کہ اسپیکر کی نشست خالی ہو جائے تو پارلیمان کے اس اہم ایوان کو فوری طور پر نیا اسپیکر منتخب کرنا ہو گا۔ اگر قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے تو اسی اجلاس میں اور اگر اجلاس نہیں ہے تو نیا اجلاس بلا کر اسپیکر منتخب کیا جائےگا۔حکومت کا امتحان کڑا ہے۔ ایم کیو ایم ناراض ہو کر استعفیٰ دے چکی۔ تحریک انصاف اب اسمبلی میں تھوڑا اکڑ کر آئے گی اور اگر اسپیکر ایاز صادق سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے ذریعے واپس بھی آ گئے تو کیا تحریک انصاف انہیں چلنے دے گی؟ ایسے میں ن لیگ کوایک نیا رکن اسمبلی ڈھونڈنا ہے جواسپیکر بنے۔ ایاز صادق کے جاتے ہی اسپیکر کے عہدے کے لیے کئی دلوں میں امنگیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ نئے ا سپیکر کی دوڑ میں جو نام سامنے آ رہے ہیں ان میں زاہدحامد ، طارق فضل چوہدری، شیخ روحیل اصغر اور پرویز ملک ہیں۔ دیکھیں قرعہ کس کے نام نکلتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…