بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

رینجرز آپریشن پنجاب میں بھی ہونا چاہئے،محمود الرشید

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پنجاب کے اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ رینجرز آپریشن پنجاب میں بھی ہونا چاہئے۔ پی پی اور ن لیگ نے مک مکا کر کے عوام کے خلاف اتحاد کر لیا ہے تحریک انصاف نے مک مکا کو بے نقاب کیا۔ 30 اکتوبر 2011ءکے جلسے میں لاکھوں آدمی جنرل پاشا نے نہیں بھیجے تھے جلسوں میں آنے والے لوگ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے بے زار تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں محمود الرشید نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں جو کیا اور جو کچھ کر رہے ہیں وہ آج تک کسی نے نہیں کیا ہم تعلیم اور صحت کے میدان میں بڑی بنیادی تبدیلیاں لے کر آئے ہیں ہم بلدیاتی نظام مستحکم کر رہے ہیں اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو خاموشی سے خیر آباد کہہ دیا۔ سمجھتا تھا کہ جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کو متاثر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں 1993ءمیں جماعت اسلامی نے اسلامی فرنٹ بنا کر پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچایا۔ پی ٹی آئی کے تاریخ ساز دھرنے نے اس ملک کے عوام کو سیاسی شعور دیا۔ 4 حلقوں کے کھولنے کی بات میں کس حد تک ہم سچے تھے اس کا اندازہ کل کے ٹربیونل کے فیصلے سے لگایا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…