اسلام آباد (آن لائن) غریب مزید غریب ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایوان صدر قومی خزانے سے روزانہ 21 لاکھ 90 ہزار خرچ کرے گا ۔ 18 کروڑ 68 لاکھ روپے صدر کے سٹاف اور گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کے لئے رکھے گئے ہیں ۔ صدر مملکت رواں سال غیر ملکی دوروں پر 27 کروڑ روپے خرچ کر سکیں گے ۔ صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ روپے ہے ۔ 8 لاکھ روپے تحائف اور خیرات کی مد میں رکھے جاتے ہیں ۔ 3 کروڑ 13 لاکھ روپے ایوان صدر کے باغات کی دیکھ بھال اور 3 کروڑ 12 لاکھ 76 ہزار سرکاری سواری اور موٹر کاروں کے لئے رکھے گئے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے لئے موجودہ مالی سال میں 84 کروڑ 20 لاکھ
روپے رکھے گئے ہیں غیر ملکی دوروں پر وزیر اعظم ایک ارب 70 کروڑ روپے خرچ کر سکتے ہیں یہ رقم صدر اور وزیر اعظم کے بجٹ کی بجائے دفتر خارجہ کے بجٹ میں ظاہر کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم آفس کے سٹاف اور گھریلو اخراجات کے لئے 8 کروڑ 44 لاکھ 88 ہزار روپے ، سرکاری سواری کے لئے 4 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔ باغات کی دیکھ بھال اور آرائش کے لئے اس سال 2 کروڑ 73 لاکھ 96 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم ہاﺅس میں مہمان نوازی پر ایک سال میں 3 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ یوسف رضا گیلانی کے دور میں مہمانوں پر ایک کروڑ 63 لاکھ 30 ہزار جبکہ راجہ پرویز اشرف نے 3 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کئے ۔
ایوان صدر کے لئے قومی خزانے سے روزانہ 21 لاکھ 90 ہزار کے اخرا جا ت مختص
23
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں