ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

دوبارہ رابطہ کرنے پر ایم کیو ایم نے استعفوں کے معاملے پر پھر مشاورت کا عندیہ دیدیا

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این) پارلیمنٹ سے استعفوں کے معاملے پر بات چیت میں حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے رکن اسمبلی اور جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دوبارہ رابطہ کرنے پر ایم کیو ایم نے اس معاملے پر پھر مشاورت کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ اس سلسلے میں جے یو آئی کے ترجمان جان اچکزئی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے رابطہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد مولانا نے ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ بات کی۔ جماعت کے ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دلایا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے اور وہ اپنی مصالحتی کوششیں جاری رکھیں۔ جان اچکزئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہے اور ان کے جائز مطالبات کو بھی تسلیم کیا جائے گا اس لیے مذاکرات کے نئے دور کو جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے جمعے کی شب اسمبلیوں میں واپسی کے لیے حکومت سے مزید مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے اراکین کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور سندھ اسمبلی سے مستعفی سمجھا جائے۔جمعے کی شب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کردہ تحریری بیان میں ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے گذشتہ روز دورہ کراچی میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا اور ایم کیو ایم سے مذاکرات اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کوئی بات نہیں کی۔ تاہم جمیعت علما اسلام ف کے ترجمان جان اچکزئی نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مذاکرات کو ختم کرنے کی اصل وجہ بتانے سے گریز کی اور کہا کہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی امید ابھی باقی ہے لہذا اس قسم کی باتوں سے وہ امید بھی ختم ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…