اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پی آئی نے 3 ملازمین کو بدعنوانی کے الزام میں برطرف کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) پی آئی اے کی انتظامیہ نے بدعنوانی کے ضمن میں مکمل عدم برداشت کی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 3 ملازمین کو ایک مسافر کو غیر مجاز بورڈنگ کارڈ جاری کرنے پر برطرف کردینے کا بے باک قدم اُٹھایا ہے۔ مذکورہ ملازمین نے محمد اکرم نامی مسافر کو لاہور ائرپورٹ سے ٹورونٹو جانے والی پرواز کے لیے check-in کے مراحل سے گزارا تھا۔برطرف کیے جانے والے ملازمین میں حامد بٹ، سینیئر پیسنجر سروسز آفیسر؛ آصف ارزانی خان، ریزرویشن اینڈ ٹکٹنگ آفیسر اور سمیرا یاسمین، check-in اسٹاف شامل ہیں۔ پیسنجر سروسز سپروائزر ذوالفقار ڈار کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے امیگریشن، لاہور نے مذکورہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ حامد اور آصف ایف آئی اے کی حراست میں ہیں جبکہ سمیرا ضمانت پر ہے۔جناب ناصر این ایس جعفر، چیئرمین ،پی آئی اے اور جناب شاہنواز رحمٰن، منیجنگ ڈائرکٹر، قومی ائرلائن کی بحالی کے لیے مربوط کوششیں کررہے ہیں اور آپریشنز کے مختلف اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے ائرلائن سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مکمل عدم برداشت کی پالیسی نافذ کی ہے۔ پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے وژن پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے ایوی ایشن جناب شجاعت عظیم کے تعاون سے ادارے میں احتساب کے رجحان کو عام کرنے اور معیاری کسٹمر سروس فراہم کرنے کی انتھک کوششیں کررہی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…