اسلام آباد(نیوزڈیسک) جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم کوٹیلی فون کیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق مولانافضل الرحمان نے الطاف حسین سے ایم کیوایم کے استعفے واپس لینے کامطالبہ کیاجس کے جواب میں الطاف حسین نے مولانافضل الرحمان کوجواب دیاکہ کل مشاورت کے بعد جواب دیںگے ۔اس سے قبل
.وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے ایم کیو ایم کو دوبارہ مذاکرات کا حصہ بنانے کیلئے کوشش جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نے جیونیوز کوبتایاہےکہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورایم کیو ایم کی طرف سے استعفوں کے معاملے پر بات چیت ختم کرنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونےوالی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی کہ وہ ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ جاری رکھیں اور استعفوں کے معاملے پر بات چیت کے لیے راضی کریں۔
ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین سے مولانافضل الرحمان کارابطہ ،استعفے واپس لینے کی اپیل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں