جیکب آباد(نیوزڈیسک) جے یو آئی کی جانب سے کالاباغ ڈیم ،ایم کیو ایم کی جانب سے الگ صوبے کے مطالبے اور مدارس کے خلاف سازشوںکے خلاف احتجاجی مظاہرہ، قومی شاہراہ پر دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کالاباغ ڈیم کے منصوبے، ایم کیو ایم کی جانب سے الگ صوبے کے مطالبے اور مدارس کو نشانہ بنانے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس ضلع صدر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عابد ابڑو، مولانا عبدالجبار رند، وزیر احمد انڑ، عبدالرشید مہر، قاری محمد علی چنہ اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے آباد شہر کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردی ،اس موقع پر رہنماو¿ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالاباغ ڈیم کے منصوبے کو تین صوبوں نے مسترد کردیا ہے مگر اس کے باوجود کالاباغ ڈیم کا ایشو اٹھا کر ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملک دشمن منصوبہ ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، رہنماو¿ں نے ایم کیو ایم کی جانب سے الگ صوبے کے مطالبے کو سندھ دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والے سندھ کے دشمن ہیں سندھ باب الاسلام ہے اور باب الاسلام کو تقسیم کرنے والوں کا خواب کبھی پورے نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ اسلامی ملک میں دینی مدارس کے خلاف سازشیں ہورہی ہے جو کہ ناقابل فہم بات ہے، حکمران واضح کریں کہ وہ کس کے اشاروں پر مدارس کے خلاف کاروائی کررہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالاباغ ڈیم کے ایشو کو بند کیا جائے ،سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشیں بند کی جائے اور مدارس کے خلاف کاروائیاں بند کی جائے