اسلا م آباد (نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سردارایاز صادق کی نااہلی کے بعد نئے سپیکرکی تلاش شروع کردی ہے ۔اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کے سینئررہنماﺅں سے صلاح ومشورے شروع کردیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق میجر(ر)طاہراقبال،دانیال عزیزکے نام سپیکرشپ کے لئے سیاسی حلقوں میں گردش کررہے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) اپنے اہم رہنماﺅں کوپہلے ہی عہدے دے چکی ہے اس لئے مسلم لیگ(ن) کے لئے نئے سپیکرکے انتخاب کافیصلہ بھی ایک نیاامتحان شروع ہوگیاہے ۔دوسری طرف مسلم لیگ(ن) کے اہم اتحادی جمیعت علمائے اسلام کی طرف سے بھی سینیٹ میں وفاقی حکومت سے ڈپٹی چیرمین کاعہدہ لینے کے بعد ایک مطالبہ یہ آسکتاہے کہ اب قومی اسمبلی میں ان کوسپیکرکاعہدہ دے۔جب تک نئے سپیکرکے انتخاب نہیں ہوتااس وقت تک ڈپٹی سپیکرہی ہاﺅس کے کسٹوڈین ہونگے لیکن نئے سپیکرکاانتخاب بھی اس لئے ضروری ہے کہ ڈپٹی سپیکرسپیکرقومی اسمبلی کی جگہ ایوان کے تمام معاملات سرانجام دیتاہے لیکن سپیکرکے کئی ایسے اختیارات وہ استعمال نہیں کرسکتا۔اس وقت ایم کیوایم نے قومی اسمبلی سے استعفے دے رکھے ہیں اوران کے استعفوں پرایازصادق نے پراسس پلیزکانوٹ دیاتھااس صورت میں ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کامعاملہ لٹک جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں