بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان ۔۔ایازصادق۔بچپن سے سیاست تک

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنماءایازصادق نے کہاہے کہ میں اورعمران خان تیسری اورچوتھی جماعت سے کلاس فیلوتھے اورمیرے اچھے دوست ہیں ۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایک دن ہاکی گراﺅنڈمیں میری ہاکی عمران خان کولگ گئی اورمیں نے سمجھاکہ عمران احمد نیازی اس معاملے کوبھول گئے ہونگے لیکن پچاس سال کے بعد میں نے سوچابھی نہیں تھاکہ انہوں نے یہ بات دل میں رکھی ۔عمران خان نے جب 1997میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی توایازصادق اس کے بانی رکن تھے جس کے بعد سردارایازصادق تحریک انصاف کوچھوڑکرپاکستان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے اوراین اے 122میں عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑااورجس پرعمران خان نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرکے سردارایازصادق کونااہل قرارپائے۔
.عمران خان کو دو بار انتخابات میں شکست دینے والے ایاز صادق عمران خان کے بچپن کے دوست تھے۔ ایاز صادق نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز بھی تحریک انصاف سے کیا تھا۔ کبھی ہم میں تم میں چاہ تھی ،کبھی ہم میں تم میں بھی راہ تھی،کبھی ہم بھی تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یادہو۔ آج ایک دوسرے کے آمنے سامنے ،سیاسی اختلاف لیکن ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا۔ سردار ایاز صادق اور عمران خان کبھی اسکول اور کالج میں ساتھ ساتھ تھے ،یہ وقت تھا انیس سو ساٹھ کا اور ایاز صادق عمران خان کے جونیئرتھے۔ شاید اسکول اور کالج کی یہی دوستی تھی جس کے باعث ایاز صادق نے انیس سو چھیانوے میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور 1997 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا لیکن پھر دوستی میں دراڑیں آنا شروع ہو گئیں ۔ ایاز صادق نے انیس سو اٹھانوے میں اپنے دوست عمران خان سے اختلافات کے باعث تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی۔ ایاز صادق مسلم لیگ کے ٹکٹ پر اپنے پرانے دوست عمران خان کو دو بار انتخابات میں شکست کا مزہ چکھا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…