لاہور ( نیوزڈیسک)قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے این اے 122 پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ اس فیصلے سے یہ ثابت ہوگیاہے کہ انتخابی نظام میں بڑی خرابیاں ہیں اور جب تک انتخابی عمل میں اصلاحات نہیں کی جاتیں اور الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر بااختیار نہیں بنایا جاتا ، الیکشن جنرل ہوں یا بلدیاتی یہ شکایات موجود رہیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلوں کو ان کی روح کے مطابق تسلیم کیا جاناچاہیے تاکہ جمہوری اور انتخابی عمل کو تقویت مل سکے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں