جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

این اے 122 دھاندلی کیس، جج نے فیصلہ لکھوانا شروع کر دیا

datetime 22  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)لیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے این اے 122 میں دھاندلی کیس کا فیصلہ لکھوانا شروع کر دیا ، الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے این اے 122 کا فیصلہ لکھوانا شروع کر دیا۔ جج کاظم ملک کا کہنا تھا کہ مختصر نہیں تفصیلی فیصلہ آج ہی جاری کروں گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا سات بجے سے فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ تفصیلی فیصلے کی تیاری کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ الیکشن ٹربیونل کے باہر جہاں نون اور جنون کا آمنا سامنا ہوا وہیں کچھ مزے مزے کے نعرے بھی سننے کو ملے۔ لیگیوں نے آنکھیں مل مل کر رو عمران رو کی صدا بلند کی۔ کچھ نے شیراں دے پتر شیر باقی سارے ڈھیر کی روایتی صدا لگائی۔ پی ٹی آئی والے بھی پیچھے نہ رہے اور مک گیا تیرا شو ، گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔ مرد تو آپے سے باہر ہوئے ہی کئی خواتین بھی جذباتی ہو گئیں اور کارکن وقفے وقفے سے ایک دوسرے کے ساتھ الجھتے رہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 122میں دھاندلی کے الزامات کافیصلہ سات بجے شام سنادیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…