ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

این اے 122مبینہ دھاندلی کیس،آج فیصلہ متوقع

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوز ڈیسک)الیکشن ٹربیونل لاہور کی طرف سے این اے 122 مبینہ انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے،لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے انتخابی معرکے میں مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہرا کر قومی اسمبلی پہنچے،ایاز صادق اسپیکر منتخب ہوئے،مگر عمران خان دھاندلی کے الزامات لیکرالیکشن ٹربیونل پہنچے،جولائی 2013ء کو سماعت شروع ہوئی تو سردار ایاز صادق ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے آئے،نومبر 2014ء کو حکم امتناعی ختم ہونے پر ٹربیونل نے سماعت شروع کی تو جسٹس ریٹائرڈ غلام حسین اعوان کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا گیا۔تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان نے الیکشن ٹربیونل کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا ،میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ اسپیکر ایاز صادق نے بھی ٹربیونل کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ شواہد کی بنیاد پر آئے گا۔ عمران خان اور سردار ایاز صادق کے بیانات کے بعد ٹربیونل نے نادرا اور فرانزک سائنس لیبارٹری سے انتخابی سامان کی رپورٹس حاصل کیں جس پر فریقین کے وکلا نے جرح کی،اپنے دلائل بھی پیش کیے،اب الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک اپنا فیصلہ سنائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…