لاہور(نیوزڈیسک)این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ آج( ہفتہ ) کو سنایا جائے گا ، الیکشن ٹربیونل کی ہدایت پر فیصلہ سنائے جانے کے موقع پرکسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے ۔فریقین نے فیصلہ سننے کےلئے اپنے نمائندے مقرر کر کے نام الیکشن ٹربیونل کو جمع کر ادئیے ۔ مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی عذر داری قائم کر رکھی ہے ۔گزشتہ سماعت پر الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 22اگست کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری طرف الیکشن ٹربیونل کی ہدایت پر آج ( ہفتہ ) فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔الیکشن ٹربیونل کی ہدایت پر فریقین نے فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر عدالت میں اپنے مقرر کردہ نمائندوںکے نام الیکشن ٹربیونل کو پیش کر دئیے ہیں اور انکے علاوہ کوئی بھی شخص عدالت کے اندر داخل نہیں ہو سکے گا ۔ فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکن احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں