اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

چار بڑے شہروں میں دہشتگردی کی سازش ناکام، متعدد دہشت گرد گرفتار

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ لاہور (نیوزڈیسک) سہالہ کے علاقے میں حساس اداروں، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 12افغان باشندوں سمیت 22 مشتبہ افراد گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ، دوربین اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔ ادھر لاہور کے علاقے چونگی دوگیج انڈر پاس رنگ روڈ کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشکوک شخص سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے کو دہشتگردی کی کسی بڑی کارروائی میں استعمال ہو سکتا تھا۔ بارودی مواد کی اطلاع ملتے ہی بم سکواڈ کا عملہ اور ایلیٹ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ مشکوک شخص کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں بھی رینجرز اور پولیس نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے دس ہزار سے زائد جدید اسلحے کی گولیاں برآمد کی ہیں۔ کراچی میں ناظم آباد میں بم کی اطلاع ملی تو رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے اور بم ڈسپوزل سکوڈ کو طلب کرلیا گیا۔ بم ڈسپوزل سکوڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور گاڑی کی سرچنگ کے بعد دس ہزار سے زائد جدید اسلحے کی گولیاں بر آمد کر لیں۔ رینجرز نے گاڑی سے برآمد ہونے والی گولیاں اپنی تحویل میں لے لیں جبکہ گاڑی کو پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ پشاور میں سپیشل پولیس یونٹ نے حاجی کیمپ اڈے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد عبدالوحید عرف ابوبکر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا جو واٹر کولر میں نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے واٹر چارج کے ذریعے اس بم کو ناکارہ بنا دیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق بین الاقوامی کالعدم دہشت گرد تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم علاقہ غیر میں ہونے والے 6 حملوں میں 42 اہلکاروں کی شہادت۔ انٹیلی جنس بیورو کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، انسپکٹر اور ریٹائرڈ ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء کی وارداتوں میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…