اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایان علی کی آمد جامعہ کراچی کے بزنس ایڈمنسٹریشن کے چیئر مین کو مہنگی پڑ گئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جامعہ کراچی میں متنازعہ ماڈل ایان علی کو طلبا ءسے خطاب کے لئے بلائے جانے پر وائس چانسلر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طلبا عاریب اور عبداللہ کے بعد بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین سے بھی جواب طلب کر لیا ان کا کہنا تھا کے ماڈل ایان علی کے متنازعہ ہونے کے باوجود جامعہ کا نام بدنام کرنے کے لئے انہیں کیوں بلایا گیا جس پر چیئرمین نے جواب دیا کہ وہ مذکورہ ماڈل کی آمد سے لاعلم تھے تاہم واضح جواب نہ دینے کے بعد انہیں انتظامیہ کی جانب سے 2 دن میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عاریب اور عبداللہ کو 7 دن میں تحریری جواب جمع کرانے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ،خیال کیا جا رہا ہے کہ چیئرمین اور طلبا اگر واضح جواب نہ دے سکے تو انہیں جامعہ سے نکالا جا سکتا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں