اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے صوبوں کی نامکمل تیاریوں کے باعث سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول موخر کردیا ۔الیکشن کمیشن نے آج سندھ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنا تھا، تاہم الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کے قواعد میں ابہام اور قانونی تقاضے مکمل نہ ہونے کے باعث ان صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری نہیں ہوسکتا، ذرائع کے مطابق صوبوں کا موقف ہے کہ مجوزہ بلدیاتی انتخابی شیڈول کے مطابق انتخابات محرم الحرام میں ہوں گے، اور امن و امان کنٹرول کرنے کے لیے محرم الحرام میں سیکیورٹی اداے مصروف ہوتے ہیں، اس لیے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہے، الیکشن کمیشن نے دو روز قبل مجوزہ بلدیاتی انتخابی شیڈول جاری کیا تھا جس کا نوٹیفیکیشن آج جاری ہونا تھا، الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اب یہ شیڈول تین سے چار روز میں جاری کیا جائے گا۔