ملتان( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے اوکاڑہ سے رکن اسمبلی عارف چوہدری جعلی ڈگری پر نااہل قرار، الیکشن ٹریبونل نے حلقہ 144سے دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کردیا ، نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عارف کےخلاف آزاد امیدوار فیاض غوری کی طرف سے ملتان الیکشن ٹربیونل میں مبینہ جعلی ڈگری کو چیلنج کیا گیا تھا ، 2013کے جنرل انتخابات میں چوہدری عارف نے اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144میں ایک لاکھ تین ہزار 382ووٹ لے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی ، دائر درخواست کی سماعت میں الیکشن ٹربیونل نے ان کی ایف کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نااہل قرار دے دیا ہے ، الیکشن کمیشن کو جاری کیے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ ان کی نشست منسوخ کرتے ہوئے حلقہ میں ضمنی انتخابات کروائے جائیں