کندھکوٹ (نیوز ڈیسک)کندھکوٹ میں انڈس ہائی وے کیقریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ انڈس ہائی وے کے قمبرانی موڑ کے مقام پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصاد م ہو گیا۔ جسکے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو کندھ کوٹ منتقل کیا گیا۔ 2 کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انکو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔