اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) گارڈ ز نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی سیالکوٹ میں رہائش گاہ کے پاس مشتبہ شخص کو گرفتارکرکے پستول برآمد کر لیا ، نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق مشکوک شخص وفاقی وزیر کے گھر کے اطراف چکر لگا رہا تھا سیکیورٹی گارڈز نے مشکوک حرکات کی بنا پر پولیس کو اطلاع کردی ، تھانہ کینٹ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ،
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش حملے کے نتیجے میں شہادتوں کے بعد خفیہ اداروں نے سیاستدانوں کی لسٹ جاری کی جو متوقع طور پر دہشت گردوں کا ہدف ہوسکتے ہیں ، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی اسی فہرست میں شامل ہیں ، مشکوک شخص کی گرفتاری کے بعد ان کے گھر کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے