اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں نایاب پرندے تلور کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں تلور کے شکار سے متعلق مقدمے کی سماعت میں تلور کے نایاب پرندہ ہونے کی وجہ سے اس کے شکار پر پابندی عائد کر دی جس کے بعد وزارت خارجہ کی طرف سے غیر ملکیوں کو دیے گئے شکار کے لائسنس بھی کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں ،مقدمے کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی جس میں سندھ اور بلوچستان کی طرف سے شکار پر عائد پابندی ختم کیے جانے کی درخواست کو بھی مسترد کرتے ہوئے سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹس کے فیصلے کو برقرار رکھاگیا ہے۔
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
اس سلسلے میں وفاق کی طرف سے مئوقف پیش کیا گیا کہ ایشیائی تلور نایاب نہیں ہیں اس لیے غیر ملکی مہمانوں کو شکار کی اجازت ملنی چاہیے جس پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ غیر ملکی اور مہمان قانون سے بالاتر نہیں ہیں ۔