جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

شجاع خانزادہ پر حملہ،16رکنی ڈیتھ سکواڈ،اہم انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2015 |

لاہور/اٹک ( نیوزڈیسک)حساس اداروںنے اٹک خود کش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کےلئے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ،مختلف پہلوﺅں پر غور شروع کرکے کالعدم تنظیموں کے بارے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،کالعدم لشکری جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی دو بیٹوں اور 14دہشتگرد ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کو خصوصی تناظر میں دیکھا جارہا ہے ،کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ کے ہمراہ مارے جانے والے تنظیم کے سیکرٹری اطلاعات کے بیان کی روشنی میں 16رکنی ڈیتھ سکواڈبارے معلومات اور اس کی تلاش کا کام بھی بدستور جاری ہے ۔ ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ امکانات یہی ظاہر کئے جارہے ہیں کہ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر حملے میں کالعدم لشکری جھنگوی ملوث ہو سکتی ہے کیونکہ اس کی طر ف سے وزیر داخلہ کو دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شجاع خانزادہ پر لاہور میں بھی حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن اس میں کامیابی نہیں ہو سکی اور لاہور سے گرفتار دو دہشتگردوں سے اس منصوبہ بندی کی اطلاعات ملی تھیں۔ فوج اور صوبائی حکومت کے ماتحت حساس اداروں نے اٹک خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کےلئے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ علاقے میں موبائل فون سروس کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے جس سے دہشتگردوں کے رابطوں بارے اطلاعات ملنے کے امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کے ساتھ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے تنظیم کے سیکرٹری اطلاعات قاری غلام رسول کے بیان کی روشنی میں ان 16 ڈیتھ سکواڈ کی تلاش بدستور جاری رکھے ہوئے ہیںجنہیںمبینہ طور پر درجنوں افراد کو قتل کرنے کی فہرست فراہم کی گئی ۔دوران تفتیش پولیس کو پتہ چلا تھا کہ ان کی تنظیم نے ایسے درجنوں افراد کی فہرست تیار کر رکھی ہے جنہیںمستقبل قریب میں نشانہ بنایا جانا ہے۔اس فہرست میں سیاست دانوں اور شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ اہم عہدوں پر فائز بیوروکریٹوں کے نام بھی شامل ہیں اور 16 رکنی گروہ ٹارگٹ کلنگ اور بم بنانے میں مہارت رکھتے ہیں ۔پنجاب پولیس نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اس 16 رکنی ڈیتھ سکواڈ کا سراغ لگانے اور انہیںگرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جنہوںنے جنوبی اور وسطی پنجاب کے علاقوں میں اپنا کام شروع کر رکھا ہے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…