منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاس پیر کی شام چار بجے پارلے منٹ ہاﺅس میں ہوں گے ۔ایم کیوایم اور جے یو آئی ف کی پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک دوبارہ ایوان کے سامنے رکھے جانے کا امکان ہے۔دونوں ایوانوں میں ملکی سیاسی حالات اور سیلاب کی صورت حال پر بحث بھی ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی سفارش پر ایوان بالا سینٹ کا اجلاس پیر سے بلانے کی منظوری دی ہے - قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگا 3 اگست کی شام 4بجے ہونے والے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں ملک کی سیاسی صورت حال پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق نے جے یو آئی ف اور ایم کیوایم کی پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی قراردادیں ایک ہفتے کےلئے موخر کردی تھیں ¾ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے معاملے کو ایوان سے باہر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اس کے بعد وزیراعظم نے پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم کے قائدین سے درخواست کی کہ وہ جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر تحاریک واپس لے لیں اور اس حوالے سے مذاکراتی ٹیم بھی بنائی گئی ¾ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے دونوں جماعتوں کی قیادت پر واضح بھی کیا تھا کہ تحاریک پر رائے شماری ہو بھی گئی تو یہ کامیاب نہیں ہوں گی تاہم جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہیں اور دونوں جماعتوں کی قیادت کا کہنا ہے کہ بے شک تحاریک کامیاب نہ ہوں ، رائے شماری ضرور ہونی چاہئے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کے حوالے سے بھی بحث کا امکان ہے ¾ سائبر کرائم سمیت قانون سازی کے کئی مسودے بھی منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…