پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بحریہ ٹاﺅن کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

datetime 2  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بحریہ ٹاﺅن کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر ایئرپورٹ پولیس نے لوئی بیر پولیس اسٹیشن میں اغوا اور دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار جمیل احمد کی جانب سے 2005ئ میں بحریہ ٹاو¿ن کے چیئرمین کے خلاف دی جانے والی درخواست پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ پاکستان پینل کورڈ کی دفعہ 353،382،365،148،186،149،506،440 اور 447 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ دس سال قبل 11 اکتوبر 2005ءکو پولیس کو پیش کی جانے والی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ بحریہ ٹاﺅن کی انتظامیہ کے سربراہ ریٹائرڈ کیپٹن شاہد نے حبیب رفیق نامی تعمیراتی کمپنی کے مسلح گارڈز کے ساتھ لوئی بیر کے جنگلات کی سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش کی تھی، ابتدائی طور پر وہ مسلح گارڈز اور بھاری مشنری کے ساتھ درختوں کی کٹائی کے لیے آئے تھے۔ حکام کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کے ملازمین نے 24 اکتوبر 2005 کو درختوں کی کٹائی اور زمین پر قبضہ کرنے کی دوبارہ کوشش کی تھی اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کی جانب سے ان کو روکے جانے پر انھوں نے ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ جمیل نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ 25 اکتوبر 2005 کو مذکورہ افراد مزید بھاری مشنری کے ساتھ ا?ئے اور محکمہ جنگلات کی جانب سے تعمیر کی گئی باڑ کو توڑ دیا۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین کی جانب سے مذاہمت کی گئی جس پر بحریہ ٹاو¿ن کے مبینہ ملازم احمد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں چوہدری بشیر احمد، اور سردار فدا حسین کو اغوا کرلیا اور 2 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا۔ کیپٹل پولیس کے سینئر افسر نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…