اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اورمنصوبہ بے نقاب ہوگیا.بھارت سے 25ہزار افراد وزٹ ویزےپرپاکستان آئے جن میں 4ہزار روپوش ہوگئے۔21ہزار قانونی طور پرواپس چلے گئے، پاکستان آنے والے بھارتی باشندوں کا مکمل ریکارڈ چاروں صوبوں کے پاس نہیں جس پر وفاقی حکومت نے سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے ایک ہفتے میں ان کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،معروف صحافی عبدالرؤف چوہدری کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور فاٹا بلوچستان میں بھارتی باشندوں کی مشکوک سرگرمیاں سامنے آئی ہیں جن میں کچھ افرادکے پاکستان میں دہشتگردی اور تخریب کاری میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں ، جس پر وفاقی حکومت کی ہدایت پر چاروں صوبوں میں بھارت سے آنے والے تمام باشندوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع نےمزید بتایا کہ بھارت سے آنے والے سب سے زیادہ افراد کراچی ،دوسرے نمبر پر بلوچستان ،تیسرے نمبر پر پنجاب اور چوتھے نمبر پر خیبرپختونخوا آئے، جو لوگ کراچی آئے ہیں ان میں سے تین ہزار افراد کے قریب واپس نہیں گئے ۔