اسلام آباد(آن لائن) سیاسی طور پر باغی کے نام سے جانے جانیوالے مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں اور ان کی واپسی کو یقینی بنانے کیلئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھرپور کردارادا کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا ہے ۔ جس کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک بڑا لیڈر بھی قرار دیا ہے خواجہ سعد رفیق نے نہ صرف مخدوم جاوید ہاشمی کیلئے مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا راستہ ہموار کیا ہے بلکہ پارٹی کے اندر ان کے لئے بھرپور کردار کیلیء بھی میاں برادران کو راضی کرلیا ہے مخدوم جاوید ہاشمی کی واپسی کا اعلان چند روز میں متوقع ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں