گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)گوجرانوالہ کے حلقہ 95 میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ کےوزیرمملکت عثمان ابراہیم کی آمد پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پراسلحے کی نمائش بھی ہوئی اوربجلی بھی کھلےعام چوری ہوئی۔مسلم لیگ ن کےایم این اے اورکیپیٹل ڈویلپمنٹ کےوزیرمملکت عثمان ابراہیم کے گلہ غلام ٹھیکیدارپہنچنےپرایسا پرجوش استقبال ہواکہ جمہوری حکومت کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ لیگی کارکنوں نےاس موقع پراسلحے کی نمائش بھی خوب کی اور بجلی کی چوری بھی سرعام ہوئی۔وزیر مملکت اپنےحلقےمیں ایک جشن میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں،جو پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کا ن لیگ میں شامل ہونے کے لئے ہورہا ہے۔ عثمان ابراہیم بگھی پرسوار ہوکرجب اپنے حلقے میں پہنچے توان کا استقبال پھول نچھاور کرکےکیا گیا اور ساتھ ہی ان کے محافظوں نے جدید اسلحے کی نمائش بھی کی۔ اس موقع پر دن کی روشنی میں چوری کی بجلی پر برقی روشنی کا بھی خوب اہتمام کیا گیاتھا۔