رینٹل پاور،پرویزاشرف پھر پھنس گئے

31  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیور (نیب) نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔ جمعہ کو چیئرمین نیب قمر زماں چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کواٹر میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیاگیا نیب کے اعلامیہ کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے رینٹل پاور پراجیکٹ نوڈیرو ون میں مبینہ بدعنوانی پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع، سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی پی آئی بی فیاض الہی ، سابق ایم ڈی پیپکو فیاض احمد خان، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملزمان نے مبینہ طور پررینٹل پاور پراجیکٹ کے 51 میگا واٹ کا ٹھیکہ رینٹل سروسز کنٹریکٹ، آر پی پی رولز اور نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈبلیو پی آئی کو دیا اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔ اجلاس میں پی آر سی پشین کے سابق انچارج محمد نعیم خان اور دیگر کے خلاف گندم کے 237458 ٹھیکوں میں 7 لاکھ 17 ہزار روپے کی مبینہ بدعنوانی کی انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے کاغذات میں جعلسازی کر کے دیہہ سٹی رمڑی سکیم 33 کراچی کی 6 ایکڑ زمین کی جعلی الاٹمنٹ کے مبینہ الزامات پر چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور ایف بی آر کے افسران کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے محکمہ آبپاشی گجرات ڈویژن میں اپر جہلم نہر کے سابق ایگزیکٹو انجینئر ہارون خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔ ملزم نے بہری رند یالی، چکوری اور لالہ موسیٰ فلڈ بندکی تعمیر نو اور کالرہ دین اور ڈیرہ منور کی ای ماڈلنگ کے پرانے تعمیراتی کام میں غبن کر کے لاکھوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کی ملزم نے ایمرجنسی صورتحال کے نام پر نیلامی کے بغیر اپنے پسندیدہ ٹھیکیداروں کوٹھیکے دیئے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی میں ملوث ہونے، اختیارات سے تجاوز کرنے اور قرض دہندگی کے ذریعے قومی خزانے کو 86 کروڑ روپے نقصان پہنچانے پر پنجاب پروانشنل کوآپریٹو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر لیاقت درانی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔ اجلاس میں سرکاری زمین پر غیر قانونی فبضہ کر کے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے پر تاجر فیصل مسرور صدیقی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے عباد بلڈرز کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پر سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے ، اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی طریقے سے اثاثے بنا کر قومی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری فنڈز میں غبن کے مبینہ الزامات پر سندھ کے سابق ایم این اے میر منور تالپور کے خلاف کمپلینٹ ویری فیکشن کی منطوری دیدی ہے۔اجلاس میں الائیڈ کمرشل کوآپریٹوکارپوریشن لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن بند کر کے ان کی جائیداد کا حساب لگانے کیلئے معاملہ پنجاب کوآپریٹو بورڈ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا جبکہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ آفتاب احمد خان شیرپا ¶ کے خلاف عدم ثبوت کی بناءپر انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے عدم ثبوت کی بناءپر او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف میسرز بیلیلی، ایس پی اے، اٹلی کو ٹھیکہ دینے میں پیر اورنر کی خلاف ورزی کی انکوائری جبکہ بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سردار فتح علی عمرانی کے خلاف کمپلینٹ ویری فیکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 22 جون 2012 سے 25 مارچ 2013 تک 9 ماہ تک وزیر اعظم رہے تھے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…