اسلام آباد(نیوزڈیسک)نادرا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی درخواست دینے کا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے ۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری نادرا کی آن لائن سروس کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے میں بیٹھ کر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دے سکیں گے، آن لائن شناختی کارڈ کا فارم بھرنے والوں کو شناختی کارڈ ان کے پاکستانی پتے پر بھیجا جائےگا ذرائع کے مطابق آن لائن سروس کے ذریعے شناختی کارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی اجراءاور تاریخ توسیع کی درخواست بھی دی جا سکے گی ¾منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کریں گے۔