لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ضد ، انا اور سازش کی عمرانی سیاست ناکام رہے گی ، عمران خان روندو کھلاڑی ہیں ، کھیلوں گا اور نہ کھیلنے دوں گا ان کا ٹریڈمارک ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پے در پے ناکامیوں کا غصہ سیاسی حریفوں اور عدلیہ پر نہ نکالے۔گالم گلوچ اور بہتان بازی کی بجائے مثبت اور تعمیری تنقید کی جائے ،تحریک انصاف بار بار ٹارگٹ کرنے جبکہ ن لیگ انہیں بچانے میں مصروف ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا حاسدانہ ، متکبرانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل اصلاح ہوتا جا رہا ہے۔ن لیگ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے ، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہر قربانی دینگے ، نواز شریف کی مدبرانہ سیاست نے جمہوری رویوں اور نظام کو تقویت دی۔
–
ضد ، انا اور سازش کی عمرانی سیاست ناکام رہے گی، خواجہ سعد رفیق
31
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں