پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

غیر اخلاقی پروگراموں ، گانوں، حد سے تجاوز اشتہارات اور غیر ملکی مواد سے ممانعت اور قومی ترانہ نشر کرنےکی ہدایت

datetime 31  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیمرا نے سینٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ کے جاری ہدایت نامہ مورخہ 03 جولائی 2015ءکے پیش نظر تمام پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں غیر اخلاقی پروگراموں ، گانوں اور مقررہ حد سے زائد اشتہارات و غیر ملکی مواد کو روکنے کےلئے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔پیمرا نے متعدد عوامی شکایات کے پیش نظر تمام ٹی وی چینلز کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نیلام گھر طرز کے پروگرام نشر کرنے اور مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایسے تمام پروگراموں کو مستقبل میں نہ نشر کرنے کے بھی ہدایت کی ہے۔اتھارٹی کے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق مندرجہ ذیل طرز کے پروگرام نشر کرنے کی سختی سے ممانعت ہو گی۔ -1 10فی صد سے زائد غیر ملکی پروگراموں کا نشر کرنا۔ -2 12منٹ فی گھنٹے سے زائد اشتہارات۔-3 ماہ رمضان میں نیلام گھر طرز کے پروگرام۔-4 نیوز بلیٹن میں تفریح کی آڑ میں غیر اخلاقی غیر ملکی گانوں کے کلپس۔-5 پروگراموں یا اشتہارات میں غیر اخلاقی مواد۔ -6جرائم کے پروگراموں کی منظر کشی جو کہ جرم کی تشہیر کا باعث ہو وغیرہ۔علاوہ ازیں اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ اپنی نشریات کا آغاز قومی ترانہ سے کریں جیسا کہ ہمارے پڑوسی ممالک میں بھی روایت ہے تا کہ افراد میں قومی جذبے کو اجاگر کیا جا سکے۔بالخصوص بچوں سے متعلق صحتمندانہ پروگرام اور کارٹون وغیرہ نشر کرنے کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ پیمرا کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینلز میں بچوں کے پروگراموں کی طرف انتہائی کم توجہ ہے اور پاکستانی بچے صرف دو(2) غیر ملکی چینلز پر انحصار کئے ہوئے ہیں جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…