اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجرنگی بھائی جان نے غلطی سے بھارت جانیوالی منی کو تو پاکستان پہنچادیا۔اب کراچی کی چندا خان کی بھی ان سے امید بندھ گئی ہے جو ہیں جالندھر میں ہے لیکن ان کے پاس نہ تو پاسپورٹ ہے اور نہ ویزاہ اور نہ ہی ٹرین کا ٹکٹ۔ بجرنگی بھائی جان کی منی غلطی سے سرحد پار کرگئی اور بجرنگی بھائی جان نے جان توڑ کوششیں کرکے منی کو پاکستان پہنچاکر ہی دم لیا، لیکن جناب یہ فلم تھی،حقیقت نہیں۔ بھارت کے ضلع جالندھر کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کی جانےوالی اٹھائیس سالہ خاتون کو کون سمجھائے جنہیں امید ہے کہ بجرنگی بھائی جان آئیں گے اور منی کی طرح انہیں پاکستان پہنچادیں گے۔ بھارتی ریلوے پولیس کے مطابق پاکستانی خاتون چندا خان کے پاس پاسپورٹ ہے نہ ویزا اور نہ ہی ریل کا ٹکٹ۔چندا خاتون کہتی ہیں کہ وہ کراچی کی رہنے والی ہیں اور لاہور سے اپنے انکل کے ساتھ بھارت آئی تھیں۔ ان کا ویزا اور پاسپورٹ ان کے انکل کے پاس ہے جو پانی لینے کے لیے ریل گاڑی سے اترے تھے اور واپس نہیں آئے۔خاتون نے پولیس سے درخواست کی کہ ان کے انکل کی تلاش میں ان کی مدد کی جائے۔