اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد سمیت 30 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاورمیاں محمد سعید کے مطابق پولیس نے ہزارخوانی میں ایک گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو ممنوعہ لٹریچر کے علاوہ 3 دستی بم، 82 گزپرائماکارڈ، ٹائمر، بیٹریاں، ریموٹ اورتیزاب برآمد کرلیا، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے کام کرتا ہے اوردہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث ہے، ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے غفورآباد اوردیرکالونی میں آپریشن کے دوران 30 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے،گرفتار کئے گئے ملزمان میں 2 اشتہاری بھی شامل ہیں۔