منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

آصف زرداری اورفریال تالپورفرارہوگئے،ذوالفقارمرزا

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین (نیوزڈیسک) سابق صو بائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذ و الفقار مرزا نے کہا ہے کہ میں نے اور میرے خاندان نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے عوام کا خون چوسنے والے اور عوام کے دیئے ہو ئے مینڈیٹ سے غداری کرنے والے آج عوام کو اس مشکل گھڑی میں چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ وہ گذشتہ روز بدین ،نندوشہر ،شادی لارج ،کھوسکی میں بارشوں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے متا ثرہ لوگوں سے ملا قات کرنے کے بعد بدین میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہو نے کہا کہ بدین ضلع سمیت سندھ مین بارش کی تباہ کاریون کی زمیوار موجودہ سندھ حکومت ہے جس میں شامل وزراءاور پیپلز پا رٹی کی قیادت صرف کرپشن اور عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک جمع کر رہے ہیں اور انہو نے سندھ کے عوام کو بے یا رو مدد گار چھوڑ دیا ہے انہونے کہا کہ نہروں اور بندوں کی تعمیر اور سندھ کو با رشوں اور سیلابون کی تباہ کا ریوںسے بچانے کے لیئے بجٹ میں رکھی گئی رقم بھی موجودہ حکمران ہڑپ کر گئے ہیں انہو نے کہا کہ اب وہ وقت قریب ہے جب ان حکمرانوں سے ایک ایک پا ئی کا حساب لیا جا ئیگا اور سندھ لو ٹی ہوئی دولت ان سے واپس لیکر سندھ کی تعمیر اور ترقی پر خرچ کی جائیگی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میں آمریکہ گیا تھا واپس آنے کے لیئے اور آج عوام کے سامنے ہوںجو لوگ کہتے تھے مرزا واپس نہیں آئیگا آج ان کے لیڈر آصف علی زرادری اور فریال تالپر سندھ کی دولت لوٹ کر ہمیشہ کے لیئے ملک اور عوام کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں انہو نے بدین کے عوام کو یقین دلایا کے وہ ان کا ساتھ نہیںچھوڑینگے اور ہر مشکل گھڑی میں وہ اور اس خاندان عوام کے ساتھ ہیں۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…