اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے ملک ریاض کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ بابر اعوان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملک ریاض کو کرنل ریٹائرڈ طارق، کرنل ریٹائرڈ خالد اور ڈاکٹر شفیق نامی افراد نے بلیک میل کرکے پانچ کروڑ روپے وصول کئے اور مزید رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ملک ریاض کے پرسنل سیکورٹی آفیسر کرنل (ر) خلیل کی جانب سے تھانہ لوہی بھیر میں بلیک میلرز کیخلاف درخواست دائر کی گئی جس پر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ بابر اعوان نے استدعا کی کہ ملزمان کیخلاف دہشتگردی، تاوان اور بھتہ وصولی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے تھانہ لوہی بھیر کو دو سابق فوجی افسران اور ایک ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے –