کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کی شاہدہ کو فلمی کہانی میں ہندوستان سے ماں کے پاس سلمان خان نے پہنچادیا،زندگی کی فلم میں ہندوستان کی گیتا کو پاکستان سے گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے ڈاکٹر عامر لیاقت نے ارادہ باندھ لیا،واہگہ بارڈر پر ماں کی آغوش میں دینے کا عزم کرلیا۔ ایک کہانی بڑے پردے پر، ایک ٹی وی کی اسکرین پر، ایک کہانی ہندوستانی، ایک جذبہ پاکستانی،فلمی کہانی میں ماں باپ سے بچھڑی پاکستان کی شاہدہ کوبھارت میں بجرنگی کی صورت میں سرحد پار پہنچانے کا وسیلہ مل گیا، زندگی کی فلم میں ہندوستان کی گیتا کے لیے ڈاکٹر عامر لیاقت کی صورت میں امید کی کرن بن گئے، سلور اسکرین پر بے زبان شاہدہ کا دکھ بجرنگی نے ا?نکھوں کی زبان سے محسوس کیا، تو اصل کہانی میں ڈاکٹر عامرلیاقت نے گیتا کے دل کی آواز جان کر اسے گھر کی دہلیز تک پہنچانے کا بیڑا اٹھایا۔ ایک فلمی بجرنگی جو فلمی کہانی میں بنا پاسپورٹ اور ویزے کے فلمی انداز لیے پاکستان چلا ا?یا، ایک ہے اصل کردار جو ڈال سے بچھڑی ہندوستانی کونج کو اس کے آشیانے تک پہنچانے کے لیے بے قرار نظرآیا۔ فلم کی شاہدہ کو تو طویل سفر طے کرنے کے بعد ماں کی آغوش نصیب ہوگئی،گیتا کب سرحد کے پار ماں کے سنگ خوشی کے گیت سنے گی،اس کا انتظار ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ ہمیں بھی ہوگا۔ بشکریہ جنگ