ن لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ‘8افراد زخمی

26  جولائی  2015

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک )حلقہ پی پی100 میں ہونے والے انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن )اورپی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ‘8افراد زخمی ہوگئے۔کامونکی کے حلقہ 100کے ضمنی انتخابات کی پولنگ کے دوران پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم پی اے ذوالفقار بھنڈر قافلے کی صورت میں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بھروکی میں قائم پولنگ اسٹیشن نمبر 76 کا دورہ کرنے پہنچے تو وہاں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ جس کے بعد ڈنڈا بردار مشتعل لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 8 کارکن زخمی ہو گئے ، جن میں سے دو کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی منتقل کر دیا گیا ہے ، تصادم کے بعد پولنگ عملہ نے پولنگ سٹیشن کے دروازے بند کرتے ہوئے پولنگ کا عمل روک دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے دس افراد کو حراست میں لے لیا،صورتحال معمول پر آنے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف پولنگ اسٹیشن نمبر 105حبیب پورہ میں بھی ن لیگ کے کارکنوں نے مبینہ طور پرتحریک انصاف کے رہنما کی گاڑی کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اچانک حملہ کر دیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے صورتحال کوکنٹرول کرلیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…