اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کو25 لاکھ روپے کاچیک تھماکر معاملہ نمٹادیا۔تفصیلات کے مطابق دھرنے کے دوران128دن ساؤنڈ سسٹم کی دھن سے تحریک انصاف کے کارکنوں کولطف اندوزکرنیوالے ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف سے 6کروڑ50لاکھ بل کے بقایاجات کامطالبہ کیاتھاجس کے بعدپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ڈی جے بٹ کوبنی گالہ طلب کرکے معاملات طے کیے جس کے مطابق ڈی جے بٹ کو6کروڑ50لاکھ کے بجائے صرف 25 لاکھ روپے میں راضی کرلیااورہفتہ کوچیک دیدیا۔