لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کسی سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا۔ جوڈیشل کمیشن نے اپنا کام مکمل کیا اور انکوائری سے ملکی اداروں کی عزت میں اضافہ ہوا۔ عمران کی توقعات ایسی ہیں جیسے کل سورج نہیں نکلے گا۔ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مطالبہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے فیصلہ ہمارے خلاف ہوتا تو 24 گھنٹے میں حکومت چھوڑ دیتے۔ پی ٹی آئی اب مثبت رویہ اختیار کرے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں عمران خان نہ صرف قوم سے معافی مانگیں بلکہ اللہ تعالیٰ سے توبہ بھی کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس “کھسیانی بلی کھمبا نوچے”کے مترادف ہے۔