لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے لوئر مال میں بھتہ نہ دینے پر ماں اور بیٹی کو دو ملزمان نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، بیٹی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سجاول اور خادم نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں شیریں بی بی اور ان کی بیٹی شازیہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث شازیہ شدید زخمی ہوگئی اور اس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم سجاول کے خلاف پہلے بھی بھتہ خوری کے متعد دمقدمات درج ہیں۔