کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں بارش سے ترسے شہریوں پر ابر کرم برسا لیکن اس کے بعد کے الیکٹرک کے ناقص انتظامات کی قلعی کھل گئی۔ بارش سے متاثر ہونے والے فیڈرز اور کیبل فالٹس سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے جہاں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ کورنگی، ملیر، گلستان جوہر ، فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں کی بجلی اب تک بحال نہیں ہو سکی ہے جبکہ کراچی کا پوش علاقہ کہلانے والے ڈیفنس میں بھی صورتحال مختلف نہیں جہاں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانوں پر بھی بجلی نہ ہونے کے باعث جنریٹر کا استعمال دکانداروں کے لئے نقصان کا باعث بن رہا ہے اور بجلی پر انحصار کر کے روزگار کمانے والے بھی پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ایسے میں کے الیکٹرک کی جانب پیشگی اقدامات نہ کئے گئے تو متعدد علاقوں میں طویل بریک ڈاون کا خدشہ ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں