کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رکشے کا سلنڈر پھٹنے کے باعث دھماکہ ہو ا جس کے باعث دو افراد زخم ہو ئے جنہیں طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں رکشے میں ہوا ہے جس کے باعث ابتدائی طور پر دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کو ہستپال پہنچا دیاہے،دھماکے جگہ بم ڈسپوڑل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا تھا ،سکواڈ نے جائزہ لینے کے بعد واضح کیا کہ دھماکہ رکشے کا گیس سلینڈر پھنے کے باعث ہو ا