کراچی(نیوزڈیسک)پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے پہلے پروجیکٹ کے لیے ہیوی ٹرانسفارمرکراچی پہنچ گیا۔یہ ٹرانسفارمر قائد اعظم سولر پارک میں نصب کیا جائے گا۔ٹرانسفارمر کی طیارے سے ٹریلر پر منتقلی کے دوران تین کرینیں ٹوٹ گئیں۔14 اگست کوقائداعظم سولرپارک کے 50 میگاواٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح ہوگا۔تقریباً80ٹن وزنی ٹرانسفارمر کارگو طیارہ اے این 124کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا۔