جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طارق فاطمی کی امریکی مشیر سے ملاقات ، افغانستان میں امن کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی مشیر برائے قومی سلامتی سوزن رائس نے کہا پاکستان کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی سے خطہ میں پائیدار امن اور استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔واشنگٹن میں وزیر اعظم نواز شریف کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات میں امریکی مشیر کا کہنا تھا کہ تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے قیمتی قربانیاں دیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق طارق فاطمی سے گفتگو کرتے ہوئے سوزن رائس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے قیمتی قربانیاں دیں ،ملاقات میں افغانستان میں بھی قیام امن اور مفاہمتی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں طارق فاطمی نے ملکی سیکیورٹی کی صورتحال اور معاشی ترقی کے حوالہ سے اقدامات پر بریفنگ دی۔ دونوں ممالک میں پاک امریکہ کے تعلقات میں اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…