اسلام آباد (نیوزڈیسک)عید کے موقع پر پی ٹی آئی کے مختلف رہنماو¿ں اور کارکنوں کی جانب سے بنی گالہ مٹھائی بھجوائی گئی مٹھائی کھانے سے چیئرمین تحریک انصاف زہرخوانی کاشکارہوگئے۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بلیو ایریا کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں دوا تجویز کی گئی اور وہ واپس بنی گالہ پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی طبیعت اب بہتر ہے۔ عمران خان آج معمول کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول کے شہدا کی دعائیہ تقریب میں شریک ہوں گے اور دوپہر تین بجے پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ چترال روانہ ہوں گے جہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی سامان تقسیم کریں گے۔ ریہام خان اور جہانگیر ترین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے