اسلام آباد(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا تھا جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ایم کیوایم کے خلاف مظاہروں میں شرکت کریں گے۔پی ٹی آئی کراچی میڈیا سیل کے مطابق فیصل واوڈا 25 جولائی کو لندن میں ایم کیوایم سیکریٹریٹ کے سامنے مظاہرے کی قیادت کریں گے جبکہ 26 جولائی کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ ٹین ڈاو¿ننگ اسٹریٹ پر ایم کیوایم کے خلاف مظاہرے کی قیادت کریں گے.
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں