کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں پولیس سٹیشن سے پولیس افسران کے قتل کا ملزم سپیشل پارٹی کے سونے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا ، ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شہر قائد کے مبینہ ٹائون پولیس سٹیشن سے پولیس افسران کے قتل کا ملزم فرار ہوگیا ۔ ملزم ریحان بنگالی کو سرجانی ٹائون سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس کی سپیشل پارٹی سوتی رہی جس کا فائدہ اٹھا کر ملزم فرار ہوگیا ۔
ملزم اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے ۔ اس سے قتل سمیت دیگر مقدمات کی تفتیش کی جا رہی تھی ۔ مفرور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ غفلت و لاپرواہی برتنے پر پولیس کی سپیشل پارٹی میں شامل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
کراچی , پولیس افسران کے قتل کا ملزم سپیشل پارٹی کے سونے کا فائدہ اٹھا کر فرار
21
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں