کراچی (نیوزڈیسک) کرنسی سمگلنگ کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی پانے والی ماڈل ایان کو مزید تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایان کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ فنانشل مانٹیرنگ یونٹ اور بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بھجوا دیں۔تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے ماڈل ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔ ایان کے بنک اکانٹس اور جائیداد کی خفیہ طریقے سے تفصیلات اکٹھی کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان کے خلاف اب تک کی ہونے والی تحقیقات کے مطابق ایان کی جائیداد اور بینک اکاونٹس اس کی آمدن سے کہیں زیادہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان کے خلاف کسٹم انٹیلی جنس کے ہاتھ کچھ ایسے ثبوت بھی لگے ہیں جو ماڈل ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کاجرم ثابت کرنے کے بہت اہم ہیں۔ دوسری جانب ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت اب تک ہونے والی پیشرفت سے پاکستانی انٹیلی جنس یونٹ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کی 80فیصد سے زائد تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ رپورٹ میں ماڈل ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کےلئے کسٹم عدالت میں دائر درخواست گذشتہ تین ماہ سے التوا کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستانی حکام کو ایان کے خلاف اب عملی طور تحقیقات کی ہدایت کی ہے جبکہ بین الاقوامی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر ماڈل ایان اور دوسرے ملزم اعجاز بیگ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل نہ کی گئیں تو پاکستان کو ایک مرتبہ پھر مالی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ماڈل ایان کے خلاف کسٹم انٹیلی جنس نے 20اپریل کو تحقیقات کےلئے درخواست دائر کی تھی جو ابھی تک التوا کا شکار ہے۔ 27جولائی کو درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج صابر سلطان کریں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں