جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

دہشتگردی میں موبائل فونز کے بجائے” وی اوآئی پی “کااستعمال

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ کے محکمہ داخلہ کو جمع کرائی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صفورا گوٹھ میں بس قتل عام میں ملوث ملزمان موبائل فونز کے استعمال کے خطرات سے واقف تھے، چنانچہ انہوں نے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) کا استعمال کیا۔رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس بناء پر حکومت کو اس طرح کے چیلنجز کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے، مستقبل کے دوران جن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔یہ رپورٹ تیس جون کو پولیس کے سربراہ کی جانب سے تیار کی گئی تھی، جسے حال ہی میں مجاز اتھارٹی کو پیش کیا گیا ہے۔اس رپورٹ کا کہنا ہے کہ ’’ملزمان نے اپنے دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے کسی موبائل فون سمز کا استعمال نہیں کیا۔ وہ ٹاک رے کا استعمال کرتے تھے، جو مواصلات کے لیے ایک وی او آئی پی سافٹ ویئر ہے۔حکام چاہتے ہیں کہ حکومت وی او آئی پی ایپس کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت مزید سرمایہ فراہم کرے۔ حکام کے لیے سرمائے کی کمی اور ناقص ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔یاد رہے کہ 2013ء میں حکومتِ سندھ نے اسکائپ، وہاٹس ایپ، ٹینگو اور وائبر سمیت انٹرنیٹ چیٹ اور موبائل فون ایپس پر پابندی لگانے کی تجویز دی تھی، جسے دوستوں اور حریفوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس وقت حکومت سندھ سے کہا گیا تھا کہ ٹیکنالوجیز پر پابندی لگانے کے بجائے وہ ان وی او آئی پی سے متعلق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی استعداد میں اضافہ کرے۔
یاد رہے کہ 13 مئی کو صفورا گوٹھ کے نزدیک شیعہ اسماعیلی برادری کے اراکین کی بس پر مسلح حملے میں تقریباً 47 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ کیس ایک ہفتے کے اندر اندر حل کرکے اس ’وحشیانہ قتل عام کے سانحے‘ میں ملوث پانچ ’دہشت گردوں‘ کو گرفتار کرلیا تھا۔رپورٹ میں درج ان دہشت گردوں کے نام سعد عزیز، طاہر حسین منہاس، محمد اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق اس جرم میں استعمال ہونے والی دو کلاشنکوف (اے کے-47 رائفلیں) اور سائلنسر کے ساتھ نائن ایم ایم کی آٹھ پستولیں سمیت تمام ہتھیار اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔پولیس کے تفتیش کاروں نے اس ’دہشت گرد کارروائی‘ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور دہشت گردوں کے خون آلود کپڑے بھی اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔اس کے علاوہ رپورٹ کا کہنا ہے کہ ’جہادی‘ لٹریچر پر مشتمل سات لیپ ٹاپ بھی ایک چھاپے کے دوران قبضے میں لیے گئے۔

37 مقدمات میں ملوث:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…